اٹلی میں بھی بجلی کی تاریں چوری ہونے لگی، چور دلچسپ انداز میں پکڑے گئے

0

 روم: پاکستان میں تو آپ نے  بالخصوص نشے کے عادی افراد کو بجلی کی تاریں چوری کرتے ہوئے دیکھا اور سنا ہوگا، لیکن اطمینان رکھیں ایسی وارداتیں  صرف پاکستان میں نہیں ہوتیں، بلکہ یورپی ملک میں بھی پولیس نے بجلی کی تاریں چوری کرنے والے پکڑلئے ہیں، اور ان سے مال بھی برآمد کرلیا ہے۔

جی ہاں اٹلی کے سسلی ریجن میں  تانبے والی بجلی کی تاریں چوری کرنے والے پکڑے گئے ہیں، اطالوی بجلی کمپنی Enel نے شکایت کی تھی کہ Punta Cugno کے علاقے میں ان کی تاریں چوری ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوجات ہے، اس شکایات پر کارابیری پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا، اور بالاخر تین چور رنگے ہاتھ پکڑ لئے، جو تانبے والی بجلی کی تاریں کاٹ کر انہیں  چوری کرکے فرار ہورہے تھے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی کی شکایت پر اہلکار الرٹ تھے کہ انہوں نے دیکھا دو افراد سڑک کے کنارے مشکوک کھڑے ہیں، جبکہ ان کے قریب کھڑی گاڑی میں بھی دو افراد موجود تھے، پولیس کو دیکھ کر دو افراد نے پیدل دوڑ لگادی، جبکہ گاڑی والے بھی فرار ہوگئے۔

پولیس نے مختصر تعاقب کے بعد گاڑی میں  فرار ہونے والوں کو روک لیا، تاہم ان میں سے ایک فرار ہوگیا، گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کے اندر سے تانبے کی تار کے رول برآمد ہوئے، جس پر 19 سالہ لڑکے کو پکڑ لیا گیا، اس کے بعد پولیس نے ایک اور گاڑی  کو روک کر چیک کیا تو اس کے اندر سے بھی تانبے کی تار کے 23 رول نکلے، جس پر گاڑی میں سوار دو افراد بھی پکڑے گئے، مجموعی طور پر ایک ہزار کلو تار برآمد کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.