اٹلی میں ہوشیار چوروں کا گروہ پکڑا گیا، گھر کیسے صاف کرتےتھے؟

0

روم: اٹلی میں ہوشیار چوروں کا گروہ پکڑا گیا، ان پر 35 وارداتوں کی چارج شیٹ لگائی گئی ہے، گروہ کے کارندے ایک دوسرے یورپی ملک سے تعلق رکھتے ہیں، اور وہ زیادہ تر ان گھروں کو نشانہ بناتے تھے، جن میں بزرگ شہری اکیلے رہتے ہیں، ان کا طریقہ واردات بھی انوکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں سربیا سے تعلق رکھنے والے چوروں کا ایسا گروہ پکڑا گیا ہے، جو واردات کے لئے انوکھا طریقہ استعمال کرتے تھے، اس گروپ میں شامل جوڑا لوگوں کے گھروں کی گھنٹی بجاتا، اگر آگے سے کوئی آواز آتی، یا فرد باہر آتا، تو یہ ظاہر کرتے کہ وہ کرائے کے گھر کی تلاش میں ہیں، اور اگر گھنٹی بجانے پر کوئی آواز نہ آتی، تو یہ خالی گھر کے اندر داخل ہوکر اسے لوٹ لیتے تھے، اسی طرح یہ گاڑیاں دیکھنے کے بہانے بھی لوگوں کے گھر جاتے، اور وہاں ریکی کرلیتے، پھر رات کو موقع ملنے پر وارادت کر ڈالتے، یہ زیادہ تر ان گھروں کو نشانہ بناتے تھے، جو خالی ہوں، یا جہاں صرف بزرگ رہتے ہوں۔

Ferrara کی کارا بیری پولیس نے اس گروہ کو پکڑا ہے، اور ان پر 35 وارداتوں کی چارج شیٹ لگائی گئی ہے، انہوں نے زیادہ وارداتیں Copparo کے علاقے میں کی ہیں، اور ایک واردات میں یہ گن بھی لے گئے تھے، ملزمان میں سربین جوڑا Kristijan Duric اور Valentina Stojanovic سمیت 4 ارکان شامل تھے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق زیادہ وارداتیں گزشتہ برس ستمبر اور دسمبر کے درمیان کی گئیں، ملزمان تک پہنچنے میں سی سی ٹی وی فوٹیج نے مدد کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.