اٹلی میں تارکین کی آبادی میں بڑی کمی، وجہ کیا بنی ؟

0

روم: اٹلی کی اپنی آبادی تو کم ہورہی ہے، تاہم وہاں کشتیوں کے ذریعہ روزانہ غیرقانونی تارکین کے پہنچنے کی اطلاعات سامنے آتی ہیں،لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان تارکین کی بڑی تعداد میں آمد کے باوجود اٹلی میں تارکین کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا بحران کی وجہ سے پوری دنیا کے معاشی حالات خراب ہوئے ہیں، تاہم تارکین پر اس کے اثرات زیادہ دیکھے جارہے ہیں، اٹلی جسے تارکین کو قبول کرنے کے حوالے سے زیادہ فراخدل ملک سمجھا جاتا ہے، اور وہاں تارکین کی سب سے زیادہ کشتیاں لنگر انداز ہوتی ہیں، وہاں کے بارےمیں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ایک سال کے دوران تارکین کی آبادی میں 3 لاکھ سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

Caritas and Migrantes نامی تنظیم کی تارکین پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف اٹلی میں تارکین وطن میں غربت بڑھی ہے، تو دوسری جانب ان کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی ایک وجہ کرونا بحران کی وجہ سے ملازمتیں ختم ہونا بھی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں آبادی کم ہونے کا معاملہ اب تارکین میں بھی دیکھنے میں آرہا ہے، اور ان کی آبادی میں 5 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے، جو3 5 لاکھ 6 ہزار548 سے کم ہوکر 50 لاکھ 35 ہزار 643 رہ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.