آنکھیں بند کرکے کی گئی خریداری نے پاکستانی ڈرائیور کو ارب پتی بنا دیا

0

دبئی ۔ یو اے ای میں مقیم پاکستانی ڈرائیور کی آنکھیں بند کرکے کی گئی خریداری نے  اس کی قسمت بدل دی ، بیٹھے بٹھائے اسے ارب پتی بنادیا، پورا خاندان خوشی سے نہال  ہوگیا،

 تفصیلات کے مطابق  دبئی میں مقیم 36 سالہ پاکستانی ڈرائیور جنید رانا ایک کمپنی میں 6 ہزاردرہم ماہانہ پر ملازمت کررہا  تھا،  جنید  4 سالہ بیٹی اور دو سالہ بیٹے کا والد ہے، اور اس کے ہاں اب تیسری اولاد بھی ہونے والی ہے،  اس  کی بیوی اور بچے پاکستان میں ہی رہتے ہیں، جنید  رانا   کا کہنا ہے کہ وہ سادہ آدمی ہے، اور مہنگی چیز بھی  کبھی خریدنے کے بارے میں نہیں سوچا ، لیکن اسے یہ علم نہیں تھا کہ قسمت کی دیوی اس پر جلد مہربان ہونے والی ہے،  ہوا کچھ یوں کہ جنید نے محظوظ  ڈرا   کا ٹکٹ  لینے کا فیصلہ کیا،  اور یہ ٹکٹ بھی اس نے  آخری روز لیا، جنید کا کہنا ہے کہ میں نے آنکھیں بند  کیں، اور  نمبر چن لئے ،

اور پھر ان نمبروں نے اسے  ارب پتی بنادیا،  ہفتہ کو  ہوئی قرعہ اندازی میں جنید  رانا 50 ملین درہم  ( 2 ارب 37 کروڑ روپے پاکستانی) کا  انعام جیت گئے ، اور گزشتہ روز انہیں  انعام کا چیک بھی   دے دیا گیا، جنید رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور جب میں نے یہ خبر اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی خوشی سے پاگل ہوگئے تھے۔

جنید رانا نے مزید کہا کہ میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے، میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا۔ میں پہلے  ایک لاکھ درہم کا اپنا قرضہ اتاروں گا، بھائی کا قرضہ بھی اتارنا ہے، اس کے بعد  میں دبئی اور پاکستان میں بڑے گھر خریدوں گا،  پھر  میں  نسان سکائی لائن کار خریدنا چاہوں گا،   جنید کا کہنا تھا کہ  وہ اپنی فیملی کو بھی جلد دبئی میں بلانا چاہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.