اٹلی میں نیا بونس تیار، ایزوں کی بھی کوئی شرط نہیں ہوگی 

0

روم: اٹلی میں نیا بونس ملنے والا ہے، ملک میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام ایسے افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جو قانونی طور پر اٹلی میں رہ رہے ہیں، اطالوی حکومت کرونا سے متاثرہ شعبے کی بحالی کیلئے نیا بونس متعارف کرانے جارہی ہے، اس اسکیم سے 8 نومبر سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا سے زیادہ متاثرہ شعبوں کی بحالی کے لئے حکومت مختلف بونس وقتاً فوقتاً متعارف کرارہی ہے، جن میں سیاحتی، اور ٹی وی تبدیل کرنے کے بونس بھی دئیے جاچکے ہیں، اب چند دنوں کے بعد یعنی 8 نومبر سے ایک اور بونس شروع کیا جارہا ہے، اس بونس کیلئےایزوں کی بھی کوئی شرط نہیں  ہوگی، یعنی آپ کے ایزے چاہے جتنے بھی ہوں، آپ بونس کو حاصل کرسکتے ہیں، یہ بونس 18 برس اور اس سے زائد عمر کے  تمام افراد کیلئے ہوگا، اور ہر فرد 200 یورو کا بونس حاصل کرسکے گا۔

بونس کہاں استعمال کیا جاسکےگا؟

200 یورو کا یہ بونس مساج اور بیوٹی سینٹرز کے شعبے کے لئے ہوگا، جو اٹلی میں کرونا سے زیادہ متاثرہ شعبہ ہے، اور اٹلی میں قانونی طور پر مقیم  18 برس اور اس سے اوپر کے تمام  افراد اس بونس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مساج یا بیوٹی سینٹرز کی خدمات سے مفت فائدہ اٹھا سکیں گے، اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند اپنی بکنگ براہ راست متعلقہ مساج و بیوٹی سینٹر میں کرائیں گے، اور یہ بکنگ 60 روز تک قابل استعمال ہوگی، ان سے متعلقہ مساج و بیوٹی سینٹر کوئی رقم وصول نہیں کرے گا، بلکہ انہیں یہ رقم حکومت ادا کرے گی، جن سینٹرز میں اس بونس کے تحت مفت خدمات حاصل کرنے کی سہولت ہوگی، ان کی فہرست اطالوی حکومت ویب سائٹ پر دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.