ملک کیلئے باعث شرمندگی، پاکستانی مسافروں نے جہاز کو کچرے کا ڈبہ بنادیا

0

اسلام آباد: پاکستانی مسافروں کی شرمناک حرکت، قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کو کچرے کا ڈبہ بنادیا، جہاز میں کچرا پھیل جانے کے باعث طیارے کی ڈیپ کلیننگ کرانی پڑی، صفائی کرنے والی برطانوی فرم نے جہاز کی اندرونی تصاویر جاری کردی، مسافروں کی حرکت دیار غیر میں ملک کی بدنامی کا باعث بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز پی کے 9785 کو مسافروں نے کچرے کا ڈبہ بنادیا، جس کے باعث پرواز کی ڈیپ کلیننگ کروانی پڑگئی، صفائی میں وقت لگا، اور لندن سے واپسی پر پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ڈیپ کلیننگ کرنے والی برطانوی فرم نے طیارے کے اندرونی حصہ کی تصاویر جاری کردی ہے، جو جہاز کم اور کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہا تھا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مسافرون کی یہ حرکت ملک کی بدنامی کا باعث بنی ہے۔

پی آئی اے حکام نے بتایا کہ پرواز کے لندن پہنچنے اور واپس آنے پر دونوں مرتبہ یہ ہی صورتحال تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر عمومی طور پر غیر ملکی ائیر لائنز پر احتیاط سے کام لیتے ہیں، لیکن پی آئی اے کی پرواز میں ایسا نہیں ہوا، قومی ائیرلائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ سفر کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.