کرسمس چھٹیوں پر اٹلی میں موسم کی پریشان کن پیشگوئی

0

روم: اٹلی میں کرسمس کی چھٹیوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ کئی ریجنز کے لوگوں کو یہ چھٹیاں شاید گھر پر ہی گزارنی پڑیں، کرسمس کے موقع پر وسطی اور شمالی علاقے خراب موسم سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا؟، اطالوی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کئی ریجنز میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کرسمس کے موقع پر وسطی اور شمالی علاقے خراب موسم سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ بارشوں کا سلسلہ تسکونی ریجن سے شروع ہوگا۔ اور کرسمس کے موقع پر یہ شمال میں لیگوریا کی طرف بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں موسم کے تیور تبدیل، طوفانی بارش، سرد ہوائیں کہاں چلنے کا امکان ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ٹھر ٹھر ٹھر، اٹلی میں بارش وبرفباری کے ساتھ شدید سردی کی دستک

شدید بارشوں کے ساتھ خراب موسم کا یہ سلسلہ کرسمس کے دن دارالحکومت روم کے ریجن لازیو۔ لمباردیا اور امبریا ریجن کو بھی لپیٹ میں لے لے گا۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کا یہ سلسلہ سینٹ اسٹیفن ڈے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.