شیعہ عالم کی ویڈیو ، جسٹس فائز کی اہلیہ منی ٹریل کے بجائے دھمکیوں کی درخواست لے آئیں

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تو جسٹس فائز عیسیٰ  کی برطانوی جائیدادوں کے کیس میں ان کی اہلیہ کو ایف بی آر کے پاس ریفر کیا تھا کہ وہ وہاں جا کر اپنی   منی ٹریل دیں، لیکن جسٹس فائز کی غیرملکی اہلیہ سرینا عیسیٰ  نے فی الحال  ایف بی آر کے بجائے اسلام آباد پولیس کو ایک درخواست دے دی ہے، اور اس میں اپنے شوہر جسٹس فائز عیسٰی کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکریٹریٹ پولیس میں دی گئی درخواست میں انہوں نے دلچسپ موقف اپنایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک شیعہ عالم آغا افتخار مرزا دھمکی دے رہے ہیں کہ  فائز عیسیٰ  سمیت جو بھی کرپشن میں ملوث ہے، اسے فائرنگ اسکواڈ کے حوالے کردیا جائے، اور لوگوں کے سامنے نشان عبرت بنایا جائے۔

ویڈیو کس کی ہے؟

یہ ویڈیو دراصل  ایک شیعہ رہنما آغا افتخار کی ہے، جس میں وہ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے عمومی بات  کرتے ہیں کہ  جس  جس نے کرپشن کی ہے، چاہے وہ زرداری ہو ،نوازشریف  یا فائز عیسیٰ انہیں چین کی طرح فائرنگ اسکواڈ کے حوالے کردینا چاہئے، شیعہ رہنما نے کیا کہا ،یہ آپ بھی سن لیں ۔

 

تاہم  جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ  نے شیعہ رہنما کے خطاب کو اپنے شوہر کیلئے قتل کی دھمکی سے تعبیر کیا  ہے، اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ بہت سے طاقتور لوگ ان کے شوہر سے خوش نہیں ہیں، اور انہیں شبہ ہے کہ قتل کی دھمکیاں بھی اس عمل کا حصہ ہیں، جن کا انہیں سامنا ہے۔

 ریفرنس سے تعلق جوڑنے کی کوشش

سرینا  عیسیٰ  نے  شیعہ رہنما  کے خطاب کو بھی اپنے شوہر کیخلاف  لندن  میں جا ئیدادیں بنانے کے کیس سے جوڑنے کی کوشش کی ہے ،

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف  درخواست دینے والے عبدالوحید ڈوگر کے بارے میں ان کے شوہر نے حکومت سے پوچھا تھا کہ یہ کون ہیں، لیکن کسی نے انہیں  اس بارے میں نہیں بتایا۔

انہوں نے اپنے شوہر کی طرح ایک بار پھر معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار ڈوگر معاون خصوصی  برائے احتساب  شہزاد اکبر سے ملتا رہا ہے، اور یہ کہ پولیس ڈوگر کو تلاش کرے، جسے ان کے مطابق طاقتور لوگ استعمال کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو  دہشت گردی کا سامنا ہے، اور ان کی جان خطرے میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.