صدر ہو تو کیا ہوا "ماسک پہنو”، برازیل کی عدالت کا حکم

0

برازیلیا: برازیل میں عدالت نے ملک کے صدر جئیر بولسنارو کو عوامی مقامات پر جاتے ہوئے ماسک پہننے کا حکم دیا ہے، برازیل جہاں امریکہ کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ہے، وہاں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 390 ڈالر کا جرمانہ رکھا گیا ہے۔

صدر جئیر بولسنارو کو حالیہ دنوں میں کئی مقامات اور تقاریب میں بغیر ماسک کے دیکھا گیا تھا، جس پر سوالات اٹھائے جارہے تھے، اب جج  رینٹو بورلی نے  صدر کو حکم دیا ہے کہ وہ جب بھی عوامی مقامات پر جائیں تو ماسک پہن کرجائیں، جج نے قرار دیا ہے کہ صدر ماسک نہ پہن کر دوسرے لوگوں کی صحت کیلئے خطرہ بن رہے ہیں اور انہیں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.