خواجہ آصف پر الزامات کیا؟، ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے زمین کیسے لی ؟

0

لاہور: ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف بھی قبضہ گروپ نکلے، نیب نے سیالکوٹ میں بنائی گئی کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ سمیت آج طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس کے بعد نیب نے انہیں 3 جولائی کو پیش ہونے کا ہے۔

خواجہ آصف پر سرکاری زمین پر قبضہ کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے اور دیگر بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں، نیب نے خواجہ آصف کی کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کو غیر قانونی منصوبہ قرار دیا ہے۔

نیب نے لیگی رہنما سے پوچھا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنے، اہلیہ، بیٹے، رشتہ داروں اور دیگر شراکت داروں سے کتنے فنڈز لئے، اور ان فنڈز کی مقدار اور ذرائع کیا تھے، نیب نے خواجہ آصف کی سوسائٹی پر سرکاری حکام کی ملی بھگت سے منظور شدہ 137 کنال کے لے آؤٹ پلان سے زائد پلاٹ فروخت کرنے پر بھی جواب مانگا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے ریونیو حکام کے ساتھ مل کر سرکاری زمین پر قبضہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے نجی اراضی پر قبضہ کیا ،جن کے مالکان نے ان کی سوسائٹی کو زمین فروخت نہیں کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.