انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، پی کے آئی اٹلی

0

صدر پاک کشمیر فاؤنڈیشن PKI اٹلی چوہدری مستنصر اقبال وڑائچ اور سرپرست اعلی PKI اٹلی چوہدری شہزاد ساہی کا کہنا ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر جاری مظالم اور قتل عام پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 4 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررکھی ہے، بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،بھارتی فورسز کی جانب سے  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔

صدر پی کے آئی اٹلی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر اعلانیہ کرفیو کےباعث عوام اپنے ہی گھروں میں پابند سلاسل ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک سال میں بھارتی جا برا نہ تسلط و ظالم میں مزید اضافہ ہوا ہے،نوجوانوں کو گھروں سےاٹھاکر شہید کرنا، ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دینےاور جوان لڑکیوں کو بےجاحبس بے جا رکھنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد و تحریک جاری رکھتے ہوئے یورپی یونین سمیت دنیا بھر میں اپنی کیمونٹی کے زریعے ہندوستان کا مکروہ چہرہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو دکھائیں گے ۔

دوسری جانب سرپرست اعلی پاک کشمیر فاؤنڈیشنPKIاٹلی چوہدری شہزاد ساہی نے کہا کہ  کرونا اور طویل لاک ڈاؤن کےباوجود کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارتی فوج گزشتہ 70 سالوں سے ظلم و ستم ڈھارہی ہے لیکن آج تک کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کو شکست نہیں دے سکی اور نہ ہی ان کی جدوجہد آزادی کو دباسکی، کشمیری عوام کا جذبہ  حریت ناقابل تسخیر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.