عمان (اومان) میں دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن، اسپین بھی مشکل میں

0

مسقط: کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سلطنت عمان نے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے، لاک ڈاؤن 25 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہے گا، جس میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے نماز عید کے اجتماعات پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، حکام کے مطابق لاک ڈاؤن میں تمام عوامی مقامات کو بند کردیا جائے گا۔

عمان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 68 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 326 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر اسپین نے بھی دوسری کرونا لہر کے خدشہ پر ساحل سمندر تک لوگوں کی رسائی محدود کردی ہے، ہسپانوی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کرونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گذشتہ 14 روز کے دوران ا سپین میں 13487 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ 160 فیصد اضافہ ہے، منگل کو بارسلونا میں حکام نے ساحل سمندروں تک لوگوں کی رسائی کو محدود کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.