PUBG گیم پر پابندی: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

0

اسلام آباد: پب جی کھیلنے والے نوجوانوں میں منفی رجحانات اور خودکشی کے واقعات میں اضافے پر پی ٹی اے کی جانب سے بند کی گئی پب جی ویڈیو گیم اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھولنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران حکومتی پابندی کالعدم قرار دے دی اور ایپ کو کھولنے کاحکم جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ پی ٹی اے حکام متاثرہ فریق کو سنے بغیرگیم بند نہیں کرسکتے، بغیرآرڈرگیم بند کرناقانون کے خلاف ہے۔

خیال رہےکہ پب جی گیم کھیلنےکے باعث نوجوانوں میں بڑھتے خودکشی کے رجحانات  اور والدین کی شکایات پر  پب جی ایپ پر پابندی لگائی تھی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ موصول ہونے والی شکایات میں کہا گیا ہے کہ بچے اس کی لت میں پڑ جاتے ہیں، اور ان پر سنگین نفسیاتی و جسمانی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے بھی پی ٹی اے کو خط لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے اس گیم پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.