تاریخی ترک سیریل ’’ کورولش عثمان‘‘ کے ناظرین کیلئے اچھی خبر آگئی

0

استنبول : عثمانی سلطنت کے بانی اور ارطغرل غازی کےفرزندعثمان کی زندگی پر بننے والے ترکی کے مشہور ڈرامے’’ کورولش عثمان‘‘ کے سیزن ٹو کے منتظر ناظرین کے لئے اچھی خبر آگئی، ڈرامہ کے انتظار میں بیٹھے ناظرین کا انتظار اب بہت جلد ختم ہونے کو ہے، سیزن ٹو کی تاریخ سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق کورلش عثمان کی ٹیم نے سیزن ٹوکا نیا ٹریلر جاری کیا ہے اور ساتھ اس کے آغاز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ سیزن ٹو اکتوبر کے آخر میں شروع کیا جائے گا،تاہم اب کورلش عثمان کے آفیشل فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ سیزن ٹو کی پہلی قسط بدھ 7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے نشر ہوگی،ترکی کے اے ٹی وی پر اس کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ترکی اور پاکستان کے وقت میں دو گھنٹے کا فرق ہے،اس طرح پاکستان میں سیزن ٹو کی قسط رات 10بجے دیکھی جاسکے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.