فرانس میں کرونا کے پھیلاؤ پر حکومت کا متعدد کاروبار بند کرنے کا عندیہ

0

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کرونا کےمریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے نے حکومت کو پریشان کردیا، الرٹ کی آخری سطح پہنچ گئی ہے، جس کے بعد خوشبوؤں کے شہر میں رونقیں ایک بار پھر ماند پڑجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، فرانس کے وزیرصحت اولیور ویرن نے بار اور ریستورانز بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے وزیرصحت اولیور ویرن نے کہا ہے کہ پیرس میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور مقامی حکام کو ہوسکتا ہے پیر سےبار اور ریستورانز بند کرنے پڑجائیں، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے وائرس پھیلنے کی رفتار کو آہستہ کرنے کی کوشش نہ کی تو اگلے 15 روز میں اس کے نتائج زیادہ خراب سامنے آسکتے ہیں، اور ہمیں زیادہ لوگوں کو اسپتال داخل کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارسیلی سمیت جن شہروں میں ہم نے گزشتہ ہفتہ اقدامات کئے تھے، ان کے کچھ اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔

اس سے پہلے فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹکس نے بھی تمام شہروں کے مئیرز کے ساتھ ملاقات کی تھی، جس میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مشاورت اور اقدامات پر  بات کی گئی۔ یہ ملاقات مختلف مئیرز کی جانب سے مرکزی حکومت کے کرونا پر اقدامات کے حوالے سے تحفظات سامنے آنے کے بعد کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.