اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ، ولی عہد سے ملاقات

0

تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس کے بعد سعودی عرب کی طرف سے بھی جلد اسرائیل کو تسلیم کرنے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اتوار کو وزیراعظم نیتن یاہو نے خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے ہمراہ سعودیہ کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے۔ دونوں خصوصی طیارے میں سعودی شہر نیومُ پہنچے جہاں شہزادہ محمد ان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی اس موقع پر نیومُ میں موجود تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے آفس نے اس میڈیا رپورٹ پر تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم امریکی وزیرخارجہ جن کے وفد میں امریکی میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہیں نیومُ ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔ اور پومپیو امریکی میڈیا کے بغیر اس ملاقات کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

فلائٹ ڈیٹا

عالمی پروازوں پر رکھنے والی ویب سائٹ flightradar24.com نے بھی اسرائیلی دارالحکومت اور سعودی شہر نیومُ کے درمیان اتوار کو پرواز کی تصدیق کی ہے۔ ڈیٹا کے مطابق گلف اسٹریم فور جیٹ نے عالمی وقت کے مطابق 1740 پر تل ابیب سے اڑان بھری ۔پرواز جنوب کی سمت صحرائے سینا کے مشرق میں پرواز کرتے ہوئے تقریباً 50 منٹ بعد سعودی شہر نیومُ میں 1830 پر لینڈ کر گئی۔  بعدازاں تین گھنٹے 20 منٹ بعد 2150 بجے پرواز نے نیومُ سے اڑان بھری اور واپس تل ابیب آگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.