وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطحٰ اجلاس کی صدارت کی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، جبکہ تینوں مسلح افواج کت سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر  پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کااستقبال کیا۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیر چیف انور مجاہد خان، نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحٰ اجلاس ہوا ، جس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز  کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.