اٹلی اور سوئٹرزلینڈ کے درمیان ٹرین سروس بند

0

جنیوا: اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لئے بند کی جارہی ہے، سوئس حکام کے مطابق کرونا کے حوالے سے اطالوی حکومت کی شرائط پوری کرنا عملے کےلئے ممکن نہیں تھا، جس کے باعث سروس بند کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئس فیڈرل ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے اٹلی اور سوئٹرزلینڈ کے درمیان ٹرین سروس بند کردی جائے گی، اس کی وجہ ٹرین انتظامیہ کے پاس کرونا کے حوالے سے جانچ پڑتال کا وہ نظام نہ ہونا ہے، جس کی اٹلی نے ہدایت کی تھی، ٹرین سروس کی بندش سے میلان اور جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے درمیان چلنے والی لمبے روٹ کی ٹرینوں سمیت درجنوں روٹس کی ٹرینیں بند ہوجائیں گی، اور دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سوئس فیڈرل ریلوے کی ترجمان کا کہنا ہےکہ اٹلی نے ٹرین سروس  پرپابندی نہیں لگائی تھی، تاہم اطالوی حکومت کی جانب سے مسافروں کا درجہ حرارت چیک کرنے سمیت  کرونا کے حوالے سے  دیگر شرائط پوری کرنا عملے کےلئےممکن نہیں تھا،جمعرات سے   سوئس ٹرینیں  اب اٹلی کی سرحد تک جایا کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.