کینیڈا نے پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزی نرم کردی

0

اسلام آباد: کینیڈا نے پاکستان کے لئے سفری ہدایات نرم کردیں، جس کے بعد کینڈین شہریوں کی طرف سے سیاحت اور سرمایہ کاری کے لئے پاکستان آمد میں اضافہ متوقع ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے  کینڈا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، خوشی ہے کہ کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کیلئے اپنی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کی۔

عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹ میں کہا کہ کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کے لئے اپنی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کی ہے، کررونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی۔ اس سے پاکستان میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،  انہوں نے   اسلام آباد میں کینیڈین ہائی کمیشن کے کردار پر  ان سے اظہار تشکر کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.