پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرایا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج نےلائن آف کنٹرول پر خنجرسیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی جاسوس ڈرون کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔
آئی اسی پی آر کے مطابق رواں سال گرایا جانے والا یہ 8 واں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Khanjar Sector along LOC.
The quadcopter had intruded 500 meters on Pakistan’s side of the #LOC. This is 8th Indian quadcopter shot down by Pakistan Army troops this year. pic.twitter.com/2lfhIFezod— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 5, 2020