بھوک کے ستائے بھارتی لوٹ مار کرنے لگے

0

نئی دہلی: مودی سرکار کے سخت لاک ڈاٶن نے بھوک کے ستائے بھارتی عوام کو لوٹ مار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے سخت لاک ڈاون نے بھارتی عوام کو بھوک سے مارنا شروع کردیا ہے اور اب نوبت لوٹ مار تک پہنچ گئی ہے کہ لوگ اپنا پیٹ بھرنے کیلئے چھینا چھپٹی سے بھی گریز نہیں کررہے، ایسا ہی واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیش آیا ہے جہاں جگت پور میں لوگوں نے آم کے ٹھیلے کو لوٹ لیا ۔

اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں راہ گیر اور رکشہ ڈرائیور آم کے ٹھیلے سے ہزاروں روپے کے فروٹ اٹھا کر فرار ہورہے ہیں جبکہ ٹھیلہ کا مالک بے بسی سے سارا منظر دیکھ رہا ہے۔

 

آٓم فروش کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیلہ لگائے کھڑا تھا ،اس دورانکچھ لوگ آئے اور کہا کہ یہاں لڑائی ہوگئی ہے ،اپنا ٹھیلہ فوری ہٹاو ،اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹھیلہ الٹ دیا اور وہ لوگ آم اٹھا کر لے جانے لگے ،وہاں سے گزرتے رکشہ ڈارئیوروں اور دیگر راہ گیروں نے بھی میری مدد کرنے کے بجائے آم لوٹنا شروع کردئیے اور رفو چکر ہوگئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.