لاک ڈاؤن میں اضافے اور سختی کی زیرگردش افواہوں کی تردید

0

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے لاک ڈاؤن میں اضافے اور سختی کے حوالے سےگردش  کرنے والی افواہوں کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اعلان تک افواہوں پر کان نہ دھریں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نےاہم ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رْخ کیا، عوام حکومت کے اعلان تک سوشل میڈیا پر گردش افواہوں پر کان نہ دھریں، جو بھی فیصلہ ہوگا وہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ مارکیٹوں میں رش، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، عوام بنیادی اشیاء کی فراہمی سے متعلق ہرگزپریشان نہ ہوں،ضروری اشیا کی دستیابی کا یقین دلاتے ہیں،عوام خوف کا شکار ہوں نہ ہی خوف پھیلانےکا باعث بنیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ  اموات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، سے احتیاط برتنے کی درخواست کرتی ہے،شہری گھروں میں رہیں،اگر عوام کو انتہائی ضروری کام سے نکلنا ہے تو ماسک پہنیں اور فاصلہ ضرور برقرار کھیں، دوسروں کو بھی اچھے انداز میں اسی بات کی تلقین کرنی ہے،ہمیں کورونا کا شکار ہونے والے افراد سے سبق حاصل کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.