طوطوں کی خاطر  بگڑے رئیس جوڑے نے غریب ملازمہ کی جان لے لی

0

راولپنڈی:دولت مند جوڑے نے 2 طوطے اڑنے پر اپنی کمسن ملازمہ  کو تشدد کا نشانہ بنا کر مارڈ الا، پولیس نے میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کرکے دونوں  کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مظابق گھر میں موجود پنجرے سے 2 طوطے اڑ نے پر اس کا ذمہ دار غریب بچی کو قرار دیتے ہوئے سفاک میاں بیوی نے 8سالہ گھریلو ملازمہ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں حالت بگڑنے پر ملزم حسن صدیقی بچی کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، اسپتال سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع  پر پہنچی تو بچی  وینٹ لیٹر پر تھی ، جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گئی

بحریہ ٹاؤن  کے رہائشی  حسن صدیقی اور اس کی اہلیہ نے مظفر گڑھ کے غریب گھرانے کی 8 سالہ بچی کو ملازمہ کے طور پر رکھا ہوا تھا۔

روات تھانے کے انسپکٹر ملک کاشف کے مطابق 31 مئی کی رات پولیس کو بحریہ ٹاؤن میں واقع بیگم اختر میموریل ہسپتال کے سکیورٹی انچارج نے فون پر اطلاع دی کہ ایک آٹھ سالہ بچی نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر جگہ جگہ زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، بچی سے زیادتی کا بھی شبہ ہے ۔

کاشف نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے ثابت ہوا کہ متاثرہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ،بچی سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی جس کی تصدیق کے لیے خون کے نمونے پنجاب فارینزک سائنس ایجنسی بھیجے گئے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کرکے حسن صدیقی اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بچی نے صفائی کرتے ہوئے اُن کے گھر میں موجود دو قیمتی طوطے غلطی سے پنجرے سے اڑا دیے، جس کے بعد حسن صدیقی اور ان کی بیوی نے طیش میں آکر بچی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔’

Leave A Reply

Your email address will not be published.