ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف مقدمہ سے عظمیٰ خان مکر گئیں

0

لاہور: پیسہ یا دھمکی؟ بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کی بیٹیوں اور ان کی عزیزہ پر تشدد  ؂اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کروانے والی ماڈل و اداکارہ عظمیٰ خان نے اپنی ایف آئی آر واپس لے لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ خان نے مقدمہ کے اندراج کو ’’غلط فہمی‘ ‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے آگے نہیں بڑھانا چاہتی ۔ اداکارہ کی جانب سے کیس واپس لینے  کے بعد مقدمہ خارج ہوجائے گا، ملک ریاض کی بیٹیاں اور آمنہ ملک پہلے ہی سیشن عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کرچکی ہے۔

عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت لاہور کی  کینٹ کچہری  میں  جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر  کی عدالت میں بیان  ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتیں ، ہما خان نے تو کمال  کا بیان دیا ، وہ زخم جسے وہ  ملک ریاض کی بیٹیوں پشمینہ ملک ،عنبر ملک اور ان کی عزیزہ آمنہ عثمان کے حملے کا  نتیجہ قرار دے چکی تھیں ،جس کی ویڈیو بنا کر جاری کرچکی تھیں ،انہوں نے عدالت میں اس زخم کو  میز سے گلاس گرنے کا نتیجہ قراردے دیا۔

ہما خان نے کہا کہ میری بہن عظمیٰ خان نے غلط فہمی کے باعث ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کروادیا تھا،مقدمہ میں نامزد افراد بے گناہ ہیں ہیں، لہذا میں ایف آئی آر کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل عظمیٰ اور ان کی بہن نے  حملے کی ویڈیو جاری کرتےہوئے  ملک ریاض کی بیٹیوں پر سنگین الزامات لگائے تھے ، جس پر ان کے حق میں سوشل میڈیا پر  لوگوں نے بھرپور مہم چلائی اور پنجاب حکومت نے مقدمہ بھی درج  کرایا ،لیکن  ماڈل عظمیٰ  خود ’’چمک ‘‘ کا شکار  ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.