مذہبی کارڈ اور فوج کو استعمال کرنے پر اپوزیشن اور پادری ڈونلڈ ٹرمپ پر برہم

0

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے مذہبی کارڈ اور مظاہرین کے خلاف فوج کے استعمال پر پادریوں اور اپوزیشن کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز مظاہرین کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد 200 برس پرانے  امریکی صدور کیلئے بنائے گئے چرچ کا بھی دورہ کیا ،وائٹ ہاؤس سے ملحقہ اس چرچ  کو بھی  ہنگامہ آرائی کے دوران نقصان پہنچا ہے

ٹرمپ نے چرچ میں بائبل تھام کر تصاویر بنوائیں ، اس موقع پر ان کی بیٹی ایوانکا ،اور اٹارنی جنرل ولیم بیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

چرچ میں کھڑے ہوکر بائبل کے ساتھ  تصاویر بنانے پر چرچ کی بشپ ماریان بوڈی نے کہا کہ امریکی صدر نے دورے کیلئے ہم سے اجازت نہیں لی تھی ، انہیں  ٹرمپ کی اس حرکت  سے صدمہ پہنچا ہے۔

واشنگٹن  کے گرجا گھروں کے سربراہ مائیکل کری  نے  تاریخی  چرچ کو  فوٹوبنوانے کیلئے استعمال کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ مقدس مقام اور بائبل  کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش ہے۔

ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ٹرمپ امریکی عوام کیخلاف فوج کو استعمال کررہے ہیں، پرامن مظاہرین پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کی جارہی ہیں۔

سینیٹر بیری سینڈر نے ٹوئٹ کیا  کہ مسٹرٹرمپ یہ ڈکٹیٹر شپ نہیں ہے، یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ہے، لوگوں کو یہاں پرامن احتجاج کا حق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.