پاکستان کیلئے پروازیں چلانے والی واحد غیر ملکی ائیرلائن نے پروازیں بند کردیں

0

کراچی: غیر ملکی ائیرلائن قطر ائیرویز نے پاکستان کیلئے تمام پروازیں فوری طور پر منسوخ کردیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر ائیر ویز نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر دوحہ سے پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں پر اترنے والی پروازیں غیر معینہ تک بند کردی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ائیرویز کے ذریعے یونان جانے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باعث ائیرلائن نے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ قطر ائیر لائن کی پرواز سے یونان جانے والے9 پاکستانیوں سمیت 12 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد یونانی حکام نے قطر ائیر ویز کی پروازیں دو ہفتوں کیلئے معطل کردی تھی۔ یونان جانے والے پاکستانی مسافروں کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے تھا

یہ بھی پڑھیں:گجرات سے یونان پہنچنے والے 9 پاکستانی مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

واضح رہے کہ قطر ائیرویز واحد غیر ملکی ائیر لائن تھی جو کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاٶن اور غیر ملکی ائیر لائنز پر پابندی کے دوران بھی پاکستان کیلئے ہر ہفتے 46 پروازیں چلاتی رہی ہے۔

حکومت پاکستان نے قطر ائیر ویز کو پاکستان میں خصوصی لینڈنگ کی اجازت دی ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.