یورو، پاؤنڈ کی قیمت میں اضافہ

0

کراچی:یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہواہے جبکہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرنسی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں  یورو کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 178.5سے بڑھ کر 179 ہوگئی ہے جبکہ قیمت فروخت میں بھی 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے،یورو کی قیمت فروخت 183.5رہی۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت میں بھی50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، پاؤنڈ کی قیمت خرید 201 اور قیمت فروخت 208 روپے رہی۔

پاکستانی مارکیٹ میں چند روز بعد آج پہلی بار ڈالر کی  قدرمیں گراوٹ دیکھنے میں آئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہےجبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔

آج کے روز ڈالر کی قیمت خرید میں 50 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید164 سے کم ہو کر 163.5 ہوگئی جبکہ قیمت فروخت میں 1 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی،ڈالر کی قیمت فروخت 164.5 رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.