نیپالی فوج نے بھارت کو آنکھیں دکھا دیں، دراندازوں پر فائرنگ سے ایک ہلاک

0

کھٹمنڈو:بھارت کو نیپال جیسے چھوٹے ملک سے بھی کشیدگی مہنگی پڑ گئی،نیپالی فورسز نے سرحد پر دراندازی کرنے والے بھارتی شہریوں کے گروپ پر فائرنگ کردی،جس  کے نتیجے میں ایک بھارتی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے دوران یہ واقعہ نریان پور بارڈر پر پیش آیا ہے، نیپال کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کررہے تھے.

بھارت اور نیپال کی سرحد پرامن سمجھی جاتی ہے اور عام طور پر دونوں ملکوں کے شہری باآسانی آر پار چلے جاتے ہیں،تاہم حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے متنازعہ سرحدی علاقے میں سڑک بنانے پر نیپال نے اعتراض کیا تھا۔

بھارت نے نیپال کے اعتراض کو اہمیت دینے اور بات چیت کی نیپالی دعوت قبول کرنے کے بجائے تکبر کا مظاہرہ کیا اور نیپال کو چین کی شہہ حاصل ہونے کا چھپا طعنہ دیا،جس کے بعد سے نیپال میں فوج اور عوامی سطح پر بھارت کیخلاف جذبات پیدا ہوئے ہیں۔

ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں نیپالی اہلکار بھارت کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،سرحد پر بھارتی شہریوں پر فائرنگ بھی اسی غصے کا نتیجہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.