پارک میں چہل قدمی، ناقدین نواز شریف پر برس پڑے  

0

لندن:برطانیہ میں علاج کی غرض سے مقیم مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف کی ایک اور تصویر سامنے آئی ہے، جس میں وہ 4 دیگر افراد کے ہمراہ  پارک میں چہل قدمی کررہے ہیں اور صحت مند و ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وبا کی شدت کے باوجود نوازشریف جو علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے، ان کی پہلے ریستوران میں بیٹھے چائے پیتے، پھر لندن کی ایک اسٹریٹ پر چلتے ہوئے اور اب لندن کے ہائیڈ پارک  میں چہل قدمی کی تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں سخت تنقید  کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

صارفین ان کی ضمانت اور باہر جانےکی اجازت دینے پرعدلیہ پر بھی انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔

ایک صارف نے نوازشریف کی پارک میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘‘یہ وہ مریض  ہیں،جن کی زندگی کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ مانگ رہے تھے،’’۔

ایک اور صارف نےلکھاکہ حکومت سے توسزایافتہ مجرم کی زندگی کی ضمانت مانگی گئی ،لیکن مجرم کوباہربھیجتے ہوئےاس سے کوئی ضمانت نہیں لی گئی،اسی طرح  میڈیا پر بھی  تنقید کی گئی،اور کئی صارفین نے لکھا کہ ہمارے وہ ٹی وی چینلز اب کہاں ہیں ،جو  نوازشریف کو لندن بھجوانے کی مہم  چلاتے رہے۔

صارفین نے کہا کہ جو میڈیا ان کے پلیٹ لیٹس گرنے کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کررہا تھا،اب وہ کیوں  خاموش ہیں اور نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی صورتحال کیوں نہیں قوم کو بتائی جارہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.