پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی

0

اسلام آباد: طبی میدان میں پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاک فوج کے زیر انتظام چلنے والی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ ) نے عالمی معیار کی کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی ہے۔

کورونا ٹیسٹنک کٹ کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے (ڈریپ) نے منظوری بھی دے دی ہے، ملکی ساختہ کٹ کی قیمت بیرون ملک سے منگوائی گئی کٹس کے مقابلے میں 4 گنا کم ہے۔

ٹیسٹنگ کٹس پاکستان میں بننے سے کورونا ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوگی، اس کے علاوہ قیمتی زرمبادلہ بھی بچے گا، جو ان کٹس کو باہر سے منگوانے پر خرچ ہورہا تھا۔

نسٹ نے عالمی معیار کی یہ کٹ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولوجی چین، ڈی زیڈ آئی ایف جرمنی، کولمبیا یونیورسٹی امریکہ اور پاک فوج کے انسٹی ٹیوٹ برائے پیتھالوجی راولپنڈی کے تعاون سے تیار کی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نسٹ کے ماہرین اور پاکستانی سائنسدانوں کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.