معروف صحافی شاہین صہبائی نے امتیاز عالم کی خاموشی کی قیمت بتادی

0

نیویارک: امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی صحافی شاہین صہبائی نے بھارت نواز صحافی اور سیفما کے عہدیدار امتیاز عالم کی جانب سے گھر پر حملے کے دعویٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے ماضی سے پردہ اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی شاہین صہبائی نے امتیاز عالم کے گھر پر حملے کی خبر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز عالم نے نوازشریف دور میں کئی بار اپنی سوزوکی آلٹو پر حملے کا دعویٰ کیا، جس پر نواز شریف انہیں ہر بار بھاری بھر کم معاوضہ دیا کرتے، اس کے علاوہ سیفما سے بھی ڈالر مل گئے اور ان کے پاس آلٹو کی جگہ لیمو زین گاڑی آگئی، اب لگتا ہے کہ وہ پھر اسی راستے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انہیں کچھ ادا کردیں گے، تو امتیاز عالم چپ ہوجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.