سنتھیارچی کو پی پی رہنماؤں کے نوٹسز کا انتظار

0

اسلام آباد: امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو چھیڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں رحمن ملک یا یوسف رضا گیلانی کی طرف سے بھیجے گئے نوٹسز کا انتظار ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال رتے ہوئے سنتھارچی نے کہا کہ انہیں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا ہے، ایسی جعلی خبریں چلوا کر اور دھمکیوں کے ذریعہ انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبروں کے پیچھے پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کا ہاتھ ہے، یوسف رضا گیلانی اور رحمن ملک میرا آزادی اظہار کا حق نہیں چھین سکتے۔

اس سے قبل سنتھیا نے ایف آئی اے کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کی پاکستان دشمن سرگرمیوں اور پی ٹی ایم سے تعلق پر تحقیقی کام کررہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.