دباٶ مسترد، ترکی نے امریکی قونصل خانے کے ملازم کو سزا سنادی

0

استنبول: ترکی نے امریکی دباٶ مسترد کرتے ہوئے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک تُرک ملازم کو دہشت گردی کے الزام میں قید کی سزا سنادی ہے۔

استنبول کی ایک عدالت نے متین توپوز کو امریکہ میں مقیم خود ساختہ عالم فتح اللہ گولن کی مدد کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر 8 برس اور 9 ماہ قید کی سزا سنائی۔

توپوز کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا، اس کی رہائی کیلئے امریکہ ایڑی چوٹی کا زور لگاتا رہا اور اس نے ترکی کو تعلقات خرابی کا انتباہ بھی دیا تھا، تاہم ترکی نے کسی دباٶ میں آئے بغیر امریکی ملازم کا مقدمہ چلایا اور بالاخر اسے سزا سنادی۔

ادھر انقرہ میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی کو تعلقات خراب ہونے کا انتباہ کیا ہے۔

ٹویٹ میں پومپیو نے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو ان کے بقول منصفانہ طریقے سے حل کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.