سعودی ائیرلائن کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا پلان موخر

0

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کے حوالے سے صورتحال  کنٹرول میں نہ آنے پر سعودی ائیر لائن نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی  کا پروگرام موخر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ائیر لائن  کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ تمام بین الاقوامی پروازیں ابھی تک تا حکم ثانی معطل ہیں، ٹویٹ میں بتایا  گیا ہے کہ اس وقت صرف اُن بین الاقوامی پروازوں کی اجازت ہے ،جو مملکت میں مقیم افراد کو واپس لانے کے لیے جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اندرون ملک پروازیں  یکم جون سے بحال  ہوچکی ہیں ۔

دوسری جانب ریاض میں قائم یمنی سفارت خانے نے کورونا و باکی وجہ سے سفارتی سرگرمیوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہےکہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور دارالحکومت ریاض سب سے زیادہ متاثرہ ہے، مملکت میں اتوار کو کرونا وائرس کے 4233 نئے کیس سامنے آئے،یہ اب تک مملکت میں ایک دن میں کرونا وائرس کے سب سےزیادہ کیس ہیں۔

سعودی عرب  میں اب تک  کورونا کےمجموعی طور پر ایک لاکھ 27 ہزارسے زائد کیسز   سامنے آچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.