امریکی بلاگرنے رحمن ملک سے جان کا خطرہ ظاہر کردیا

0

اسلام آباد:امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کے سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک سے جان کا خطرہ ظاہر کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ساتھ کچھ برا ہوجائے، تو اس کے ذمہ دار رحمن ملک ہوں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سینیٹ سیکریٹریٹ کا ایک خفیہ خط شیئر کیا، جوسینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے سربراہ رحمن ملک سے منسوب ہے، خط میں صحافی اعزاز سید کے یوٹیوب چینل  پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سنتھیا کی جان کو خطرہ ہے، اور رحمن ملک کی طرف سے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو  امریکی خاتون کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات  کی سفارش کی گئی ہے

سنتھیا نےلکھا کہ اگر یہ خط اصلی ہے، اور اس کے بعد مجھے کچھ ہوجاتا ہے تو اس کے ذمہ دار رحمن ملک اور وہ پی پی پی رہنما ہوں گے، جو مجھے مسلسل ہراساں کررہے ہیں اور میرے خاندان کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.