یورپی سیاحوں کیلئے اسپین کھولنے کا اعلان، برطانیہ پر پابندی برقرار

0

بارسلونا:اسپین نے کورونا کی صورتحال پر قابو پانے کے بعد اگلی اتوار سے ملک کو یورپی سیاحوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ہے، تاہم برطانوی  شہریوں کیلئے ملک  بدستور بند رہے گا۔

ہسپانوی وزیراعظم  پیڈرو شانزے نے اعلان کیا ہے کہ 21 جون سے یورپی یونین کے ممالک کے سیاح  اسپین آسکیں گے، تاہم اس میں برطانیہ شامل نہیں ہوگا، برطانوی سیاحوں کیلئے ممکنہ طور پر یکم جولائی سے ملک کھولنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے، ان کا یہ اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب  اسپین میں اتوار کو پہلی بار کورونا  سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ۔

خیال رہے کہ اسپین کی معیشت کا بڑا انحصار سیاحت پر ہے، اوریورپی سیاحوں کی بڑی تعدادوہاں کے ساحلوں کا رخ کرتی ہے،سیاحوں کیلئے ملک کھولنے سےدباؤ کا شکارہسپانوی معیشت کو ریلیف ملے گا۔

ہسپانوی وزیراعظم نے ملک میں سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے21 جون سے لازمی قرنطینہ  کی شرط بھی ختم  کردی ہے  تاہم پرتگال کےساتھ سرحد  یکم جولائی تک بند رکھی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے ہم دوسرے ممالک کیلئےبھی بتدریج اسپین کو کھولتے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.