بھارت میں کورونا صورتحال بے قابو، فوج طلبی بھی بے سود ہوگئی

0

دہلی: بھارت میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہوتی جارہی ہے، اور دارالحکومت دہلی میں فوج طلب کرنے کے باوجود معاملات کنٹرول سے باہر ہیں، دہلی حکومت نے مودی سرکار پر غلط فیصلوں کا الزام بھی لگایا ہے۔

دہلی میں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نائب وزیراعلیٰ منیش سوڈیا کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کے فیصلے دہلی میں افراتفری کا سبب بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گھروں پر قرنطینہ کے بجائے کورونا کے ہر مریض کو اسپتال منتقل کرنے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے، اس فیصلے نے ریاست میں افراتفری پیدا کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے مریض ہے کہ ایمبو لینسیں موجود نہیں، اس لئے کچھ علاقوں سے مریضوں کو بسوں میں لے جانا پڑا رہاہے، اسپتالوں میں بھی جگہ ختم ہوچکی ہے، اس لئے  مرکزی حکومت اس فیصلے کو واپس لے، ڈاکٹروں کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ مریض کو اسپتال کی ضرورت ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 17 ہزار ریکارڈ کیس سامنے آئے تھے جبکہ 418 ہلاکتیں ہوئی، کل 4 لاکھ 56 ہزار مریضوں کے ساتھ  بھارت اب امریکہ، برازیل اور روس کے بعد دنیا کا چوتھا زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے، دہلی اور ممبئی میں صورتحال زیادہ خراب ہے، اور یہاں اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق دہلی میں فوج کی طلبی کے بعد فوجی طبی عملہ مریضوں کا علاج کرے گا اور عارضی اسپتالوں میں ایک ہفتے کے دوران 20 ہزار اضافی بیڈز کا اتنظام کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.