گرمیوں کے بعد کرونا شدت اختیار کرے گا، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

0

برسلز:عالمی ادارہ صحت  نے گرمیوں کے اختتام پر  دنیا میں  کرونا کی نئی لہر سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ  کرونا وائرس کی دوسری لہر میں لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

 ادارے نے  پہلی جنگ عظیم  کے وقت پھیلنے والے ہسپانوی انفلوئنزا   کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ فلو بھی گرمیاں گزرنے کے بعد شدت اختیار کرگیا تھا، ایسا ہی معاملہ کرونا کے معاملے میں بھی ہوسکتا ہے ۔

دنیا بھر میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد پہلے 5 لاکھ  تک پہنچ گئی ہے اور امریکہ، برازیل، روس اور بھارت میں  صورتحال  ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کرونا وائرس ابھی تک اسی طرح پھیلا ہے جس طرح ادارے کے ذمے داران نے خدشہ  ظاہر کیا تھا ۔عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اور اقدامات ختم کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.