چین نے لداخ میں خصوصی دستے بھیج دئیے، مارشل آرٹ ٹیمیں بھی تعینات

0

بیجنگ: چین نے بھارت کی سرحد پر لڑاکا فوج تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد پر فوجی نفری میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ بھارت کے ساتھ سرحد پر تعینات فوجیوں کو مارشل آرٹ کی تربیت دینے کا کام بھی شروع کردیا ہے، تاکہ  مستقبل میں بھی بھارتی فوج کے ساتھ ہاتھوں  سے لڑائی میں اسے سبق سکھایا جاسکے، اس مقصد کیلئے چینی حکومت  کی ہدایت پر مارشل آرٹ کے ماہر لداخ   بھیج دئیے گئے ہیں۔

چین اپنے کچھ دستوں کو پہلے ہی مارشل آرٹ کی تربیت دے چکا ہے ، تاہم چوں کہ بھارت کے ساتھ سرحد پر  اسلحہ نہ استعمال کرنے کا معاہدہ ہے،اس لئے ہاتھوں سے دشمن کو  سبق سکھانے کیلئے اس محاذ پر تعینات سارے فوجیوں کی مارشل آرٹ تربیت کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے ۔

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے بھارت کے ساتھ بعض حساس علاقوں میں پہاڑوں پر چڑھنے میں مہارت رکھنے والے دستے تعینات کیے ہیں۔

سرکاری ٹی وی چینل پر دکھائے گئے مناظر میں جنوب مغربی چین کے علاقے تبت میں سیکڑوں فوجیوں کو بھارت کی سرحد کے قریب دکھایا گیا ہے،جبکہ تبت میں چین کے ملٹری کمانڈر وانگ  ژنگیانگ کا کہنا ہے کہ سرحد پر لڑاکا فوج کی تعیناتی سے علاقے میں فوری جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.