تیل مافیا ہی نہیں تیل سے بھی چھوٹنے جارہی ہے جان؟، کیسے پڑھیئے

1

اسلام آباد: تیل مہنگا ہونے پر ناراض عوام کو وزیراعظم عمران خان نے بڑا تحفہ دے دیا ہے، اور مستقبل میں ان کی جان تیل سے مستقل چھڑانے کے لئے بجٹ میں ایسے اقدامات منظور کرالئے ہیں، جن کے بعد آئندہ  \ایک سے دو برس میں عام آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں رہے گی کہ تیل مہنگا ہوا ہے یا سستا ۔

جی ہاں اب موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو نہ تو پیٹرول پمپ پر لائن لگوا کر تیل بھروانا پڑے گا اور نہ ہی مستقبل قریب میں کوئی تیل کمپنی ان کے ذریعہ  حکومت کو بلیک میل کرسکے گی، وزیراعظم عمران خان نے تیل مافیا کا مستقل حل نکال  لیا ہے، اور اس کیلئے انہوں نے پیر کو منظور ہونے والے بجٹ میں موٹرسائیکلوں، رکشہ، ٹرکوں اور بسوں کیلئے وہ شق رکھوادی ہے، جس کے تحت عام آدمی کی ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال ہونے والی یہ  گاڑیاں اب بجلی پر چلیں گی، بالخصوص موٹرسائیکل اور رکشہ تو  اب آپ گھر میں سوئچ لگاکر اسی طرح چارج کرلیا کریں گے ،جس طرح آپ  پنکھا چلاتے ہیں.

الیکڑک وہیکل پالیسی

بجٹ میں الیکٹرک وہیکل پالیسی منظور کرائی گئی ہے ،جس کے تحت  بجلی پر چلنے والے موٹرسائیکل، رکشہ، بسیں اور ٹرک تیار کرنے والی کمپنیوں کو بڑی مراعات دی گئیں ہیں، ان پرٹیکس یا تو بالکل ختم کردیا گیا ہے،یا پھر معمولی رکھا گیا ہے،تاکہ اس شعبے میں  نئی سرمایہ کاری آئے ،جس سے ایک طرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے تو دوسری جانب عوام کی  جان  تیل سےچھوٹ جائے گی ، پالیسی  میں فی الحال کاریں شامل نہیں ،تاہم وزیر صنعت حماد اظہر نے یقین دلایا ہےکہ جلد ہی کاروں کو بھی اس میں شامل کردیا جائے گا۔

خرچہ آدھے سے بھی کم

بجلی سے چلنے والے  موٹرسائیکل، رکشہ، بسیں اور ٹرک آنے  سےنقل وحمل کے اخراجات آدھے سے بھی کم رہ جائیں گے، بجلی کے ایک یونٹ سےموٹرسائیکل اور رکشہ تقریباً  ایک لیٹر  پیٹرول کے برابر سفر کرسکے گا،یعنی اگر بجلی 20 روپے یونٹ بھی ہو تو آپ اس وقت پیٹرول کےحساب سے ہر روز80 روپے بچا سکیں گے،جو سفر آپ ایک لیٹر میں کرتے ہیں،وہ  20 روپے  میں کرسکیں گے۔

ان گاڑیوں میں انجن آئل کا خرچہ ہوگا اور نہ روز انجن  کھلنے کے اخراجات،یعنی آپ کی مرمت کے اخراجات سےکافی حد تک جان چھوٹ جائے گی ، بجلی سے چلنے والےموٹرسائیکل اور رکشہ تو آئندہ چند ماہ میں ہی مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار ہیں،کیوں کہ یہ گھروں میں  ہی چارج کئے جاسکیں گے،جبکہ بسوں  اور ٹرکوں کیلئے   ہائی ویز پر  چارجنگ اسٹیشن  بنائے جائیں گے،جن کیلئے موجودہ پیٹرول پمپ مالکان بھی  درخواست  دینے کے اہل  ہوں گے ۔

قیمت کیا ہوگی؟

پاکستان میں رکشہ بنانے والی  ایک کمپنی    کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والا رکشہ  تھورا مہنگا ہوگا،انہوں  نے کہا کہ اس وقت پیٹرول پر  چلنے والا رکشہ اگر ڈھائی سے تین لاکھ کا ہے،تو بجلی والا رکشہ چار سے ساڑھے چار لاکھ تک کا ہوگا،اسی طرح موٹرسائیکل کی قیمت بھی 25 فیصد تک زائد ہوسکتی ہے،لیکن یہ اضافی قیمت خریدار پہلے چند ماہ میں ہی ریکور کرلے گا ،اور اس کے بعد مستقل  بچت حاصل کرے گا۔

مختلف کمپنیاں اس حوالے سے ابتدائی کام کرچکی ہیں،اور مشیر ماحولیات  ملک امین اسلم  لاہور میں کچھ کمپنیوں کا ڈیمو بھی دیکھ چکے ہیں، امکان ہے یہ بجلی سے چلنے والے رکشہ اور موٹرسائیکل   اگلے چند ماہ میں سڑکوں پر نظر آنے لگیں گے، جس سے شہروں میں آلودگی اور شور  بھی کم ہوجائے گا،جبکہ رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن  میں بڑا اضافہ ہوگا ۔

کچھ کمپنیاں پرانے رکشہ اور موٹرسائیکلوں کو بھی بجلی پرمنتقل کرنے  کیلئے کام کررہی ہیں،اور اس میں کامیابی  ہوئی تو عوام اپنی پرانی  موٹرسائیکلیں اور رکشہ بھی  کچھ پیسے خرچ کرکے بجلی پر منتقل کراسکیں گے ۔

1 Comment
  1. Tasadduq hussain says

    Good

Leave A Reply

Your email address will not be published.