کونسا یورپی ملک سیاسی پناہ گزینوں کیلئے سب سے بدترین

0

برسلز: سیاسی پناہ گزینوں کیلئے ہنگری برا یورپی ملک نکلا، پناہ گزینوں سےمتعلق یورپی رپورٹ میں ہنگری  پر تنقید کی گئی ہے اور اس کا رویہ  عدم تعاون کا قرار دیا  گیا ہے۔

یورپی کورٹ آف جسٹس کے  ایڈوکیٹ جنرل  پیرٹ پیک ملی  کا کہنا ہے کہ ہنگری  سیاسی پناہ کے حوالے سے  اپنی ذمہ داریاں  پوری کرنے میں ناکام رہا ہے،ہنگری  سیاسی پناہ کے  درخواست گزاروں کو  نہ صرف حراست  میں رکھنے میں ملوث ہے ،بلکہ ان لوگوں کوغیر قانونی طور پر تیسرے ملک ڈیپورٹ بھی کردیتا ہے۔

اس حوالے سے ایڈوکیٹ جنرل نے تجویز دی ہے کہ یورپی عدالت اس کا جائزہ لے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.