اٹلی میں بڑا مافیا گینگ پکڑا گیا، کئی ملین یورو کے اثاثے ضبط

0

روم: اٹلی اور البانیہ نے مشترکہ کارروائی میں ڈرگ مافیا کے37 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ایک اطالوی پولیس افسر بھی شامل ہے۔

دونوں ملکوں کے سیکورٹی اداروں نے یہ آپریشن بیک وقت کیا، مافیا کے گرفتار کارندوں میں سے 27 اٹلی جبکہ 10 البانیہ سے پکڑے گئے ہیں، گرفتار کئے گئے اطالوی کارابیئری پولیس افسر نے پولیس چھاپے کے بارے میں البانیہ کے منشیات ڈیلر کو آگاہ کیا تھا، اس آپریشن میں البانیہ سے تعلق رکھنے والے 2 مخبروں نے اہم کردار اد ا کیا۔

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ 2017 اور2018 میں اس منشیات گروپ نے بڑے پیمانے پر منشیات اسمگل کی تھی،جس میں کوکین،حشیش، مارجیواناس شامل ہے، اس منشیات کی قیمت کا اندازہ 40 ملین یورو لگایا گیا۔

اس مافیا گروپ کے کئی ملین یورو کے اثاثے بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں،جن میں البانیہ میں واقع ایک کافی فیکٹری بھی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.