بھارتی دولہا کی آخری رسومات میں شرکت مہنگی پڑگئی، درجنوں افراد کرونا سے متاثر

0

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں کرونا سے ہلاک دولہا کی پہلے شادی اور پھر آخری رسومات میں شرکت لوگوں کو مہنگی پڑگئی، دونوں تقریبات میں شرکت کرنے والے 111 سے زائد افراد وبا کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے 26 سالہ سافٹ وئیر انجئینر کی شادی 15 جون کو ہوئی تھی، جس کے 2 روز بعد وہ کرونا سے ہلاک ہوگیا، اس کی پہلے شادی اور پھر آخری رسومات میں 400 سے زائد افراد نے  شرکت کی، آخری رسومات میں شرکت کرنے والےافراد میں کرونا علامات پائی گئیں، جس پر ان کے ٹیسٹ  شروع کئے گئے، تو بڑی تعداد متاثرہ نکلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دولہا  دہلی سے آیا تھا، اور وہ کرونا سے متاثر تھا لیکن اس کے باوجود اس نے شادی کی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو بھی بڑی تعداد میں مدعو کیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارت کرونا کے لحاظ سےدنیا میں چوتھے نمبر پرآچکا ہےاور وہاں متاثرین کی تعداد 6 لاکھ5 ہزار  سے بڑھ چکی ہے،اس کے علا وہ  ہلاکتیں 18 ہزار ہوچکی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.