ایمریٹس کا 2 ماہ میں ٹکٹ ریفنڈ کرنے کا اعلان

2

دبئی: ایمریٹس ائیرلائن نے ٹکٹوں کی رقم واپس لینے کیلئے ملنے والی 5 لاکھ سے زائد درخواستیں آئندہ 2 ماہ میں  نمٹانے اور ان مسافروں کو ادائیگی مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے.

کرونا بحران کی وجہ سے  دیگر ائیرلائنز کی طرح ایمریٹس کا عالمی آپریشن بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، اور جن مسافروں نے ائیرلائن سے بکنگ کرا رکھی تھی، وہ ٹکٹ منسوخ کراکے رقم واپسی کیلئے رجوع کررہے ہیں، تاہم ائیرلائن نے مسافروں کو ٹکٹ بعد میں استعمال کرنے کا آپشن بھی دے رکھا ہے۔

ایمریٹس انتظامیہ کے مطابق گذشتہ دوماہ میں ٹکٹوں کی واپسی کے لیے ساڑھے 6 لاکھ درخواستیں نمٹائی گئی ہیں اور ان مسافروں کو ایک ارب 90 کروڑ درہم واپس کئے گئے۔

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں تقریباً 2 لاکھ درخواستیں نمٹائی  جارہی ہیں۔

ایمریٹس بتدریج دنیا کے مختلف حصوں کیلئے اپنے روٹس کھول رہی ہے، تاہم کرونا کی پابندیوں کی وجہ سے صورتحال معمول پر آنے میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے۔

2 Comments
  1. Muhammad Hanif Mandi says

    My return ticket Dubai to Karachi 4 June ek 608. I not want refund. Please rebooking my next flight urgently. Thanks 00971563341336

    1. shehzad ch says

      bhai ap airline ky helpline par rabta karein

Leave A Reply

Your email address will not be published.