بیماری کے بہانے کیس لٹکانے کے راستے بند، آصف زرداری پر فرد جرم کی تیاریاں مکمل

0

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے بیماری کو جواز بنا کر کرپشن کیسز لٹکانے کے راستے مسدود ہوگئے، آج  ڈھائی ارب قرضہ غبن کیس میں فرد جرم عائد  ہوگی، عدالتی حکم پر بلاول ہاؤس میں انتظامات کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے  زرداری بیماری کو جواز بنا کر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے،جس کی وجہ سے  ان پر منی لانڈرنگ سمیت  کرپشن کیسز  میں  کارروائی رکی ہوئی تھی۔

زرداری ماضی میں بھی بیماری کے نام پر اپنے خلاف کرپشن کیسز لٹکانے کا  طویل ریکارڈ رکھتے ہیں، اور انہوں نے ماضی میں مقدمات سے بچنے کیلئے خود کو ذہنی مریض ظاہر کرکے اس کا سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا تھا، لیکن جیسے ہی انہیں مشرف سے ڈیل کے تحت رہائی ملی تو وہ ٹھیک ٹھاک ہوگئے تھے،اور بعد میں صدربھی بن گئے۔

اب سپریم کورٹ کےحکم پر جے آئی ٹی نے جعلی اکاوئنٹس کیس کی تحقیقات کیں،تو زرداری  اور ان کے فرنٹ مین انورمجید سمیت ان کے ساتھی منی لانڈرنگ سمیت کئی طرح کی کرپشن میں ملوث نکلے،ان پر مقدمات بنے اور گرفتار ہوئے،پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس  اطہر من اللہ کی عدالت سےنوازشریف کی طرح انہیں بھی ضمانت مل گئی،اور ضمانت کے بعد سے وہ مقدمات آگے بڑھنے سےروکنے کیلئے  احتساب عدالت میں پیش نہیں ہورہےتھے،جس کی وجہ سے فرد  جرم  رکی ہوئی تھی۔

ویڈیو لنک فرد جرم

تاہم اب احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،اور آج آصف زرداری،انور مجید اور دیگر ملزموں پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ڈی جی نیب سندھ نجف مرزا نے تین پراسیکیویشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، بلاول ہاؤس کراچی میں آصف علی زرادری پر فر جرم عائد ہوگی،اس پراسیکیویشن ٹیم کے سربراہ شہباز سہوترا ہونگے،این آئی سی وی ڈی میں انور مجید پر فرد جرم عائد کی جائے گی،اس میں پراسیکیویشن ٹیم کے سربراہ سہیل خان ہونگے۔

 اس کے علاوہ کراچی میں ملزم فاروق عبداللہ، شیر علی اور سلیم فیصل پر فرد جرم عائد ہوگی،کراچی میں پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ راجا محمد علی ہونگے۔

 ڈی جی نیب سندھ نے نیب کورٹس کے منتظم جج عبدالغنی سومرو کو نیب کورٹ اسلام آباد کے حکم سے آگاہ کر دیا ہے،منتظم جج نے تینوں جگہ ویڈیو لنک کیلئے عدالتی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.