معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا خود بھی کرونا سے متاثر ہوگئے

0

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کرونا پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران خود بھی اس وبا کا شکار ہو گئے۔

پیر کو ایک ٹویٹ میں ظفر مرزا نے کرونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی اور بتایا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق خود کو گھرمیں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

 ظفر مرزا  نے کہا کہ انہیں بہت معمولی علامات ہیں اور وہ تمام  احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

اس موقع پرظفر مرزا نے ڈاکٹروں اور طبی  عملےکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  کہ آپ لوگ قابل قدر کام کر رہے ہیں، اسے جاری رکھیں۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا سے قبل بھی کئی حکومتی شخصیات کرونا میں مبتلا رہ چکی ہیں،ان میں وفاقی وزیرشاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.