پی آئی اے نے اندرون ملک کرائے حیرت انگیز حد تک کم کردئیے

0

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے)نے اندرون ملک کرایوں میں بڑی کمی کردی ہے، اندرون ملک تمام روٹس پر یکطرفہ کرایہ 11525روپے مقرر کردیا گیا،جس  میں تمام ٹیکس بھی شامل ہیں۔

یعنی آپ اسلام آبادسےکراچی،یا کراچی سےلاہورواسلام آباد کا سفراب  ساڑھے 11 ہزار روپے میں کرسکیں گے،اسی طرح پشاورروٹ کا کرایہ بھی یہی ہوگا۔

واضح رہےکہ ٹرینوں میں کراچی اسلام آباد اے سی کلاس کی ٹکٹ بھی ساڑھے  6 ہزار روپے ہے،لاک ڈاؤن کے بعد پی آئی اے اندرون ملک کرایوں میں  50 فیصد سے زائد کمی کرچکی ہے۔

لاک ڈاؤن سے قبل  کراچی اسلام آباد روٹ کا کرایہ 20 سے 25ہزار روپے  تھا،جسے چندروز قبل کم کرکے 15 ہزار تک لایا گیا تھا،تاہم اب پیر کو  اسے مزید کم کرکے 11525 روپے کردیا گیا ہے ۔

حج آپریشن منسوخ ہونےاور یورپی  یونین کی پابندی کے باعث پی آئی اے کا بیرونی آپریشن بالکل محدود ہوگیا ہے،جس کے بعد ائیر لائن نے اندرون ملک روٹس پر توجہ مرکوز کرلی ہے، اور کرایوں میں نمایاں کمی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

پی آئی اے کو امید ہے کہ نئے کم  کرایوں سے مسافروں کی بڑی تعداد  فضائی سفر کی طرف واپس آجائے گی،جس سے ائیر لائن کو بیرونی آپریشن  کی بندش سے ہونے والے نقصان  کے کچھ ازالے میں مدد ملے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.