سعودی عرب نے اقاموں میں 3 ماہ کی توسیع کردی، غیرملکیوں کو واپسی کی اجازت

0

ریاض: سعودی عرب نے تمام غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق سعودی عرب سےباہر موجودان غیر ملکیوں پر بھی ہوگا ،جو کرونا بحران کے باعث واپس نہیں آسکے اور ان کے اقامے ختم ہوچکے ہیں،ان کے اقامے  بھی اب 3 ماہ  مزید قابل قبول تصورہوں گے ۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی منظوری سے اس حوالےسے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے،شاہی فرمان کے مطابق غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی،اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ  نے    اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

 اس حکم نامے کے تحت اقامہ رکھنے والے  بیرون ملک موجود ان تمام غیرملکیوں کے خروج اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی،جو بین الاقوامی  پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آ سکے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں موجود ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزوں میں بھی بغیر فیس  3 ماہ کی  توسیع کر دی گئی ہے، جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران میں ختم ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.