بھارت بھی سرکاری ائیر لائن سے پریشان، فروخت کرنے کی تیاری

0

دہلی: پاکستان میں تو حکومت قومی ائیرلائن پی آئی اے کو بحال کرنے کی کوشش کررہی ہے، لیکن پڑوس میں بھارتی حکومت اپنی ائیرلائن ائرانڈیا سے مایوس ہوچکی ہے، اور 60 ہزار کروڑ کے قرضوں میں دبی اس ائیرلائن سے جان چھڑانے کیلئے کوشاں ہے۔

مودی حکومت نے ائر انڈیا کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور تمام 100 فیصد شئیرز خریدار کو منتقل کردئیے جائیں گے، یعنی حکومت اس میں اپنا کوئی حصہ بھی رکھنا نہیں چاہتی، ائر انڈیا ایک وقت میں بھارت کیلئے فخر کا ذریعہ سمجھتی جاتی تھی، لیکن اب یہ کرپشن، بدانتظامی اور دیگر مسائل کی وجہ سے خسارے میں ڈوب چکی ہے، اسے دوبارہ اٹھانے کی تمام حکومتی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، لہذا اب اسے فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

ائرلائن کے ساتھ اسے اچھے وقتوں میں موصول ہونے والے اور خریدے گئے 8 ہزار سے زائد فن پارے بھی خریدار کو منتقل ہوجائیں گے، یہ فن پارے ائرلائن کے ممبئی آفس میں رکھے ہوئے ہیں، اب ائرلائن کے ساتھ ان فن پاروں کے مستقبل پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے، اور لوگ سوال اٹھارہے ہیں کہ ائر لائن کے ساتھ اس کے فن پارے نہ بیچے جائیں، یہ بھارتی عوام کی ملکیت ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.