دنیا کرونا سے پریشان لیکن پاکستان پر اللہ مہربان، نئے کرونا کیس مزید کم ہوگئے

0

اسلام آباد: ایک ایسے وقت میں جب امریکہ، بھارت، ایران، روس اور سعودی عرب سمیت بڑی تعداد میں ممالک کرونا وبا کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں، اللہ کی خصوصی رحمت اور حکومت اور پاک فوج کی کوششوں سے پاکستان تیزی سے اس وبا سے باہر نکلنے کا سفر طے کر رہا ہے۔

بدھ کو مسلسل دوسرے روز نئے کیس تین ہزار سے کم رہے، ملک بھر میں منگل کی صبح سے بدھ کی صبح تک 24 گھنٹوں میں 2980 کیس سامنے آئے، جبکہ 83 اموات ہوئیں، اور 6 ہزار 8 مریض  صحتیاب ہوئے، ملک میں مریضوں کی تعداد اب کم ہوکر 91 ہزار 602 رہ گئی ہے۔

ان میں سے بھی صرف 4567 اسپتالوں میں ہیں، باقی مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ گھروں میں قرنطینہ ہیں، اسی طرح صحتیاب افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہ اب ایک لاکھ 40 ہزار 965 ہوگئے ہیں، ریکوری کی شرح میں اضافہ پاکستانیوں میں بڑھتی قوت مدافعت اور بہتر طبی سہولتوں کا نتیجہ ہے۔

ملک کے قابل فخر ادارے آئی ایس آئی کے تیار کردہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی بدولت مریضوں اور ان سے رابطہ میں آنے والوں کی معلومات و ٹیسٹنگ اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی نے وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر موجود نہیں ہے، ملک میں کرونا مریضوں کیلئے مختص 1573 وینٹی لیٹرز میں سے 442 پر مریض موجود ہیں جبکہ باقی 1131وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.